تیمور،22؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)مشرقی تِیمور میں پیر کے روز منعقدہ صدارتی انتخابات ملکی پارلیمان کے سابق اسپیکر فرانسسکو گْتیریس نے واضح برتری کے ساتھ جیت لیے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی کے بعد الیکشن کمیشن نے بتایا کہ گْتیریس کو ستاون فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ اْن کے اہم ترین حریف وزیر تعلیم انتونیو دے کونسے ساؤ کو تقریباً 33 فیصد مل سکے۔ اس طرح صدارتی انتخابات کے پہلے ہی مرحلے میں 62 سالہ گْتیریس ملک کے نئے سربراہِ مملکت منتخب ہو گئے ہیں۔